ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو کے پنجال کٹے میں بیٹے کا قتل کرنے کے بعد باپ نے کی خود کشی

منگلورو کے پنجال کٹے میں بیٹے کا قتل کرنے کے بعد باپ نے کی خود کشی

Thu, 24 Jun 2021 14:27:24    S.O. News Service

منگلورو:24؍جون(ایس اؤ نیوز)  باپ  کے ہاتھوں  15سالہ جوان بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا واقعہ پنجال کٹے تعلقہ کے پلاتبیٹو میں پیش آیا ہے۔ معاملےکو لے کر پنجال کٹے پولس تھانےمیں کیس درج  کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تعلقہ کے پلات بیٹو دیہات کے شری رام نگر کے دئکنی کٹے میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیرباپ  بابونائک (58)نے اپنے بیٹے ساتویک(15)کو پہلے قتل کردیا پھر  خود کشی کرلی۔

موصولہ ذرائع کے مطابق  بابو نائک شراب کا عادی تھا۔ چند دن پہلے باپ بیٹے کے درمیان معمولی بات کو لےکر جھڑپ ہوئی تھی۔ بدھ کی دوپہر دوبارہ باپ بیٹے کے درمیان کسی بات کو لےکر ہنگامہ شروع ہواتو باپ بابو نائک نے چاقو سےبیٹے کا قتل کردیا  پھر  گھر کی چھت سےلٹک کر خودکشی کرلی۔

بابو نائک کی بیوی سگندھی ایک فیکٹری میں مزدوری کرتی ہے، باپ بیٹے کے درمیان جب ہنگامہ ہوا اور قتل ہوا تو بیوی سگندھی گھر میں موجود نہیں تھی وہ کام پر گئی ہوئی تھی۔ سگندھی نے جب اپنے بیٹے ساتویک کو فون کیا اُس نے  کال ریسوؤ نہیں  کیا ۔ سگندھی کو گھر پر کچھ گڑبڑ ہونے کا  شبہ ہوا تو وہ سیدھے  گھر پہنچی جس کے بعد واردات سامنے آئی۔

مقتول ساتویک پنجال کٹے کےکرناٹکا پبلک اسکول میں 8ویں میں زیر تعلیم تھا۔ بہترین کھلاڑی تھا۔ معاملے کو لےکر سگندھی کی طرف سے دی گئی شکایت پر پولس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: